QCR Scan for Mobile

qr code

Follow us on Social media

Muhammad Rehman S.O Muhammad Ashraf (Late) Computer Operator and Technical Person Google/REHMAN2211 Write about Toba Tek Singh in Punjab, Pakistan

Wednesday, 28 December 2016

Toba Tek Singh shorkot road breaking news 49 killed after consuming the...

Tuesday, 20 December 2016

Punjab Police Constable Form 2016-17 Test Guide New

Punjab Police Constable Form 2016-17  
Test Guide New  

Monday, 19 December 2016

مہنگائی غربت کے ہاتھوں تنگ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے گھر چلانے پر مجبور ہیں


تحریر محمد رحمان کمپیوٹر آپریٹر/ٹیکنیکل پرسن (REHMAN2211) ٹوبہ ٹیک سنگھ                  

مہنگائی غربت کے ہاتھوں تنگ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے گھر چلانے پر مجبور ہیں ۔
جہاں خواتین دیگر کام کرتی ہیں وہاں کتابیں ، کاپیوں اور اخبارات کی ردی خرید کر لفافے تیار کرتی ہیں یہ لفافے دو سائز وں چھ انچ اور تین انچ میں تیار کرکے دوکانوں پر فروخت کرکے گھر چلاتی ہے ۔خواتین زیادہ تر ردی فیصل آباد سے 960روپے کا ایک بنڈل منگواتی ہیں بنڈل میں 20کلو ردی ہوتی ہے خواتین اپنے بچوں کو بھی ساتھ ملاکر روزانہ ایک ہزار لفافہ تیار کر لیتی ہیں اور تقریباً تین سو روپے کی بچت کر لیتی ہیں ۔خواتین چھ انچ کے لفافے 30روپے ایک سو اور تین انچ کے لفافے 20روپے میں ایک سو فروخت کرتی ہیں جبکہ دوکاندار چھوٹا سائز 30روپے اور بڑا سائز

Sunday, 13 November 2016

Toba Tek Singh by REHMAN2211

REHMAN2211ٹوبہ ٹیک سنگھ

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ ،کپتان ، اولمپئن اور انٹرنیشنل کھلاڑی جنہوں نے ضلع کو اولمپئن ویلج بنایا ۔ اور اس کو دنیا بھر میں مشہو رکر دیا جن میں منظور الحسن ، رشید الحسن ،شہباز جونئیر، طاہر زمان ، ندیم این ڈی ، محمد عثمان ، محمد عرفان ، دانش کلیم ، محمد عثمان ، محمد قاسم مرحوم ،رضوان جونئیر، رضوان سینئر، علیم بلال ، توثیق احمد ،ثناء جاوید ، شمائلہ حفیظ،استاد محمد اسلم روڈا ، محمد اقبال بالی ، استاد محمد عمر چوہدری،عمران رسول ، اشتیاق احمدو دیگر شامل ہیں ۔ان میں سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہی تعلق رکھنے والے مظہر عباس گول کیپر بھی ہیں ۔
مظہر عباس ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پہچان ہیں وہ چک نمبر331ج ب(اٹھوال ) میں 5جون 1993ء کو پیدا ہوئے ۔آپ کے والد آفتاب احمد ڈاکٹر کے پیشہ سے منسلک تھے جو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشہور تھے ۔
Mazhar Abbas Goal Keeper 

مظہر عباس نے2003ء میں ٹوبہ سپورٹس ہاکی کلب میں کھیلنا شروع کیا اور کلب کے کوچ استاد محمد عمر چوہدری سے ہاکی کھیلنا سیکھی اور گول بچانے کے داؤ پیچ بھی سیکھے اب وہ نیشنل بنک کے ملازم ہیں اور نیشنل بنک کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں ۔
مظہر عباس نے بھارت ،ملائیشیا ،جرمنی ،ہالینڈ ،بیلجئم ،مصر ،سنگاپور ،کوریا و دیگر ممالک میں پاکستان کی طرف سے ٹورنا منٹ ،کپ اور میچز کھیلے ۔
2005ء میں مظہر عباس نے لاہور میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کی سطح پر ٹورنا منٹ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نمائندگی کی ۔اور فائنل میں ڈسٹرکٹ بہاولپور کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔دسمبر 2005ء میں ہی کراچی میں چاروں صوبوں کے منعقد ہونے والے ٹورنا منٹ میں مظہر عباس پنجاب کی طرف سے کھیلے اور سندھ کو ہرا کر فائنل جیت لیا ۔2009ء میں لاہورمیں ڈویژنل سُپر ہاکی لیگ منعقد ہوئی۔ مظہر عباس فیصل آباد ڈویژن کی طرف سے کھیلے اور خصوصی انعام حاصل کیا ۔2009ء کے آخر میں میانمر میں جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کھیلا گیا ۔پاکستان کی ٹیم نے ملائیشیا کو ہرا کر کپ جیت لیا ۔
مظہر عباس کو 2010ء میں جونیئر ہاکی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا اور 2010ء میں ہی تاریخ کا پہلا یوتھ ہاکی اولمپک سنگا پور میں کھیلا گیا ۔جس میں ٹیم نے سلو ر میڈل حاصل کیا ۔یہ مظہر عباس کی کپتانی میں پہلا اولمپک ہاکی ٹورنا منٹ تھا ۔2012ء میں مظہر عباس کی کپتانی میں ملاکہ(ملائیشیا)میں جونیئر ایشیاء کپ کھیلا گیا ۔جونیئر ورلڈ ہاکی کپ دہلی (بھارت) میں کھیلا گیا ۔مظہر عباس کپتان بھی تھے اور گول کیپر بھی تھے یہ مظہر عباس کی
کپتانی کا آخر ی کپ تھا 

2014ء میں مظہر عباس گول کیپر کی حیثیت سے پہلی بار قومی ہاکی ٹیم میں شامل ہوئے۔ 2015ء میں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا ۔ فائنل میں مظہر عباس نے اہم کردار ادا کیا اور گول بچانے کا ریکارڈ قائم کردیا ۔اس گیمز میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے محمد عرفا ن کپتان ، مظہر عباس گو ل کیپر ، رضوان جونئیر، علیم بلال اور توثیق احمد شامل تھے ۔ 

قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر مظہر عباس نے سجاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ دنیا بھر میں ہاکی کی پہچان ہے اس ضلع نے قومی ہاکی ٹیم کو 12سے زائد کپتان ، 40اولمپئن اور 100کے قریب انٹرنیشنل کھلاڑی دئیے جو کہ ایک اعزاز ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ سلمان اکبر میرے آئیڈیل ہیں اور میں ان سے متاثر ہوں ۔ ان کا کہنا ہے گراس رول لیول ،ہاکی کلب اور ڈیپارٹمنٹ کا فقدان ہے ۔ حکومت کلب لیول کی سر پرستی اور تعاون کرے

۔ ان کا کہنا ہے پہلے حکومت کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیتی تھیں اب ختم کر دی گئی ہیں حکومت کھلاڑیوں کو ملازمت دے تاکہ کھلاڑی شوق سے کھیلیں اور وطن عزیز کا نام روشن کریں۔ان کا کہنا ہے کھلاڑی پیدائشی تور پر اپنے اند ر صلاحتیں لیکر پیدا ہوتا ہے اور کھیل کر ملک کا نام روشن کرتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے گول بچانے کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیا ہے۔جن کی بدولت آج میں پاکستان کی طرف سے گول کیپر ہوں ۔ان کا کہنا ہے کرکٹ کی طرح میڈیا ہاکی کو بھی کوریج دے تاکہ ہاکی کا ٹیلنٹ مزید باہر نکلے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کلب لیول ہاکی کی سرپرستی کرے اور تعاو ن کرے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دے ۔ 

Upload by :REHMAN2211

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ                                                                                      ٹوبہ ٹیک سنگھ